30ٹی ایچ کیوز ہسپتالوں کی توسیع کی جارہی ہے،سیکرٹری صحت

July 02, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر )سیکرٹری صحت علی جان خان کی زیر صدارت سی ای اوز اینڈ ایم ایس کانفرنس ہوئی ۔ سیکرٹری صحت نے تمام اضلاع کے سی ای اوزکی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات کا تقابلی جائزہ لیا سیکرٹری صحت علی جان خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں 30 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی توسیع کی جا رہی ہے۔