حکومت ناکامی چھپانے کیلئے حربے استعمال کررہی ہے‘کلثوم بلوچ

July 02, 2022

کوئٹہ( پ ر)نیشنل پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی سیکرٹری کلثوم بلوچ نے کہا ہے کہ طلباء وطالبات کو ایک سازش کے تحت دیوار سے لگانی کی کوشش کی جارہی ہے بے روزگار ایگریکلچرز کے طلباء کے پر امن احتجاج پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے منفی حربے استعمال کررہی ہے یہ بات انہو ں نے بے روزگاری ایگریکلچرزکے احتجاجی کیمپ میں یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سعدیہ بادینی اور سویرا بھی موجود تھےانہوں نے کہاکہ تعلیم ‘صحت ہو یا دیگر شعبے سے تعلق رکھنے والے مکتبہ فکرکے لوگ آج سڑکوں پر ہیں جو حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہےاین پی تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔