کوئٹہ شہر کے تھانے میں پہلی مرتبہ خاتون ایس ایچ او تعینات

July 02, 2022

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر ) محکمہ پولیس بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں پہلی بار خاتون سب انسپکٹر کو ڈسٹرکٹ پولیس مرد تھانے میں ایس ایچ او تعینات کر دیا ۔ ایک اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسن شاہ نے خاتون سب انسپکٹر صوبیہ خانم کو ایس ایچ او کینٹ تھانہ تعینات کیا کوئی بھی خاتون سب انسپکٹر اس سے قبل کہیںبھی مرد پولیس تھانے میں تعینات نہیں ہوئی اس سے قبل صوبے میں دو پی ایس پی خواتین کی اہم عہدوں پر تعیناتی اور صوبے کے پہلی وومن پولیس تھانے میں خاتون سب انسپکٹر زرغونہ منظور ترین کی تعیناتی بھی کی گئی تھی ۔