ایم این ایس انجینئرنگ یونیورسٹی کیلئے 36 کروڑ 60 لاکھ کا بجٹ منظور

July 02, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور کی صدارت میں ہوا، جس میں مالی سال23-2022ءکے لئے36کروڑ60لاکھ کے بجٹ کی منظور ی دی گئی، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرورنے کہاکہ اس سال یونیورسٹی کولاڑکیمپس میں منتقل کرینگے جہاں طلباءوطالبات کو ہرسہولت مہیاکرینگے، اجلاس میں رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر عاصم عمر اور حزانچی رفیق فاروقی ، ایچ ای سی کے نمائندہ غلام نبی اور ایچ ڈی سے ایڈیشنل سیکرٹری شاہد زمان اور ڈپٹی سیکرٹری فنانس آصف نیازی اور ڈاکٹر شبانہ افضل نے شرکت کی ۔