شعیب اختر سرکاری مہمان کی حیثیت سے حج کیلئے روانہ

July 03, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ ہفتے کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے احرام پہنے اپنی تصاویر جاری کیں اور کہا کہ ’الحمد اللہ میں سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہو رہا ہوں۔