• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان ٹیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ، تفصیلات طے ہوگئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ہوں گے۔ وہ دوسری بار پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن رہے ہیں۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کی سبکدوشی اور شین میکڈرمٹ کے مستعفی ہونے کے بعد شان ٹیٹ اور کرکٹ بورڈ کے درمیان معاہدے کی تفصیلات طے پاگئی ہیں۔ ان کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ ذمہ داریوں کے حوالے سے جلد پاکستان پہنچیں گے۔
اسپورٹس سے مزید