کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا نے کوشال مینڈس کی قیادت میں پاکستان میں تین ملکی ون ڈے سیریزکیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔سری لنکن ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا پہلا گروپ اسلام آباد پہنچ چکا ہے ۔ اسکواڈ کو کولمبو میں دعائیہ تقریب کے بعد رخصت کیا گیا۔ 16 رکنی اسکواڈ میں زخمی ونندو ہسرنگا کی جگہ اسپن بولنگ آل راؤنڈر سہان اراچیگے جبکہ چریتھ اسالنکا کی جگہ اِوِشکا کی شمولیت ہوئی ہے ۔ ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی ۔ ٹی 20 میچز 9 ، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہیں ۔