کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان چیمپئنزٹورنامنٹ کیلئے پلیئرز کو این او سی جاری نہیں کیا ۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر کامل خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ تو نہیں ہو سکا، تاہم اب بھی امید ہے کہ پی سی بی فیصلے پر نظرثانی کرے گا اور ٹیم کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ پی سی بی ہمارا اپنا کرکٹ بورڈ ہے، ہم اس کے کسی فیصلے کے خلاف نہیں جائیں گے۔ بات چیت جاری ہے ۔