ٹوکیو (نمائندہ خصوصی) ناگویا ایشین گیمز میں 24 پاکستانی کھلاڑیوں سمیت مختلف ملکوں کے دوہزار 350 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ میں نمونے (سیمپل) اکٹھے کئے گئے،ان میں اکثریت میڈلسٹ کھلاڑیوں کی تھی،پاکستان کے تمام انفرادی میڈ لسٹ کے علاوہ کر کٹ اور ہاکی ٹیموں کے بھی بعض کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے۔ انٹر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے مطابق نمونے عالمی لیبارٹری کو بھیج دئیے گئے۔