کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی محمد ضمیر خان میموریل زون ایک انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایئرپورٹ جیمخانہ اور العمران کرکٹ کلب سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ایئرپورٹ جیمخانہ نے وائٹل فائیو کرکٹ کلب کو 5 و کٹوں اور العمران نے ابو ریحان کرکٹ کلب کو 16 رنز سے ہرا دیا۔