• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون فاسٹ بولر کائنات امتیاز کرکٹ سے ریٹائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خاتون فاسٹ بولر کائنات امتیاز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، 13 سالہ کیریئر میں انہوں نے 19 ون اور 21 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ کائنات نے حال ہی میں میں پی سی بی نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بطور میچ ریفری کیریئر شروع کیا ہے۔ کائنات 2017 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے علاوہ چین اور جنوبی کوریا میں ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ویمنز اسکواڈ کا حصہ تھیں۔

اسپورٹس سے مزید