ناگویا (نصر اقبال، نمائندہ خصوصی) ولمپکس کونسل آف ایشیا نے ناگویا ایشین گیمز میں سب سے زیادہ توجہ اور کشش والے مقابلے کا اعزاز پاک بھارت کرکٹ میچ کو دیا ہے۔ پاک بھارت ہاکی میچ مقبولیت کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر رہا۔ او سی اے کے ڈائریکٹر جنرل حسین المسلم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاک بھارت ہاکی اور کرکٹ میچ نے اسٹیڈیم کے علاوہ ٹی وی کے بڑے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا، جس سے آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔ شائقین اور متعدد عالمی ریکارڈز نے ثابت کیا کہ ایشین گیمز کامیاب رہے، تاہم کھلاڑیوں اور میڈیا کو لاجسٹک و دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑا، مستقبل میں ان معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ مالی اعتبار سے بھی گیمز کامیاب رہے۔ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین طیب اکرام نے انتظامی و عملی مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ہم زیادہ پائیدار حل دیکھنا چاہیں گے۔