کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ میں جے ڈی ڈبلیو کو ایشال ایسوسی ایٹس نے 4 وکٹوں سے ہرادیا ۔ ایشال ایسوسی ایٹس کو 152 رنز کا ہدف ملا تھا۔ عثمان خان نے 86 رنز بنائے۔قبل ازیں میچ کے آخری دن جے ڈی ڈبلیو نے اپنی دوسری اننگزمیں 178 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ زاہد بشیر نے چار اور محمد عمیر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔