کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں خواتین انڈر 19 تین ملکی کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پیر کوبنگلہ دیش نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔ سری لنکا نے ہدف 6 وکٹوں پر آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کر لیا۔ سنجانا کیوندی نے 48 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ویموکشا بالاسوریا نے 21 رنز بنا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔