توہین مذہب کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

July 03, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت نے توہین مذہب کے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے توہین آمیز وائی فائی راوٹر کا نام رکھنے سے متعلق مقدمہ میں گرفتار موبائل کمپنی کے سٹی منیجراصغر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔