سخی پیر تھانے کی حدود میں کھانا بنانے کے دوران گیس سلینڈر پھٹ گیا، 28 سالہ نوجوان زخمی

July 03, 2022

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سخی پیر تھانے کی حدود میں کھانا بنانے کے دوران گیس سلینڈر پھٹ گیا ‘ جس کے نتیجے میں 28سالہ نوجوان جھلس کر زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کے لئے سول اسپتال لایاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سخی پیر ت ھانے کی حدود کالی موری کے علاقے میں گذشتہ شب کھانا بناتے ہوئے گیس لیک ہونے کے باعث گیس سلینڈر میں آگ لگ گئی اور سلینڈر دھماکے سے پھٹ گیا ۔سلینڈر سے لگنے والی آگ کی زد میں آکر 28سالہ مہیش کمار جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے سول اسپتال لایاگیا جہاں اسے برن وارڈ میں داخل کرلیاگیا ہے۔ڈاکٹروں کا کہناہے کہ مہیش کمار 70فیصد سے زیادہ جھلس گیاہے۔