حنا ربانی کھر کا انٹرویو آج ”جیونیوز“ پر دیکھیں

July 03, 2022

کراچی (جنگ نیوز) وزیر مملکت برائے اُمور خارجہ حنا ربانی کھر کا خصوصی انٹرویو اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ خصوصی گفتگو کے دوران حنا ربانی کھر سے ملک کے اندرونی اور بیرونی حالات اور امریکا وافغانستان کے ساتھ تعلقات سمیت دیگر اہم اُمور پر خصوصی گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم سافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ رات 10 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔