وہاب ریاض کو لڑائیاں کرانے کا بہت شوق ہے، کرکٹر احمد شہزاد کا ”ہنسنا منع ہے“ میں انکشاف

July 03, 2022

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے نامور کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ وہاب کو لڑائیاں کرانے کا بہت زیادہ شوق ہے۔ میں لکھ کر دے سکتا ہوں کہ یہ بندہ دو درختوں کے درمیان بھی لڑائی کراسکتا ہے۔

اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے کامیڈی شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شو کے دوران نامور مزاحیہ شاعر سید سلمان گیلانی نے بھی اپنے دلچسپ اشعار سے لوگوں کو ہنسنے اور کھلکھلانے پر مجبور کردیا۔

دوسری طرف نامور آرٹسٹ علی میر ”انضمام الحق (ڈمی)“ کے روپ میں آئے اور اپنی جگتوں سے محفل کو گل و گلزار کردیا۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں مزاح سے بھر پور شو رات 11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔