پولیو مہم چھٹے روز جاری رہی 51ریفیوزل کیسز کوحل کروایاگیا

July 03, 2022

لاہور(جنرل رپورٹر،خصوصی رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب کے 7اضلاع میں جاری انسداد پولیو مہم راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور میں پولیو مہم جاری جبکہ لیہ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان میں مہم اختتام پذیر ہوگئی ہےڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں تمام آلائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کو شہر میں جاری انسداد پولیو مہم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 64 ریفیوزل کیسز میں سے 51 کو حل کروایا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے 13 رہ جانے والے ریفیوزل کیسز کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔چھٹے روز بھی پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری رہی ۔