ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کی صوبائی وزیر خوراک سے ملاقات

July 04, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک وفد نے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر ڈبلیو ایف پی، پاکستان راتھی پال کرشنن کی قیادت میں سندھ کے وزیر خوراک مکیش کمار چاؤلہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اجلاس میں پاکستان اور سندھ میں فوڈ سیکیورٹی اور غذائیت کے تازہ ترین اعدادوشمار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔