بلدیہ کورنگی، مالی سال 2023/22 کیلئے 6 ارب 86 کروڑ روپے کا بجٹ

July 04, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسڑیٹر کورنگی جاوید الرحمٰن کلوڑ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں اپنے ذرائع سے آمدنی میں اضافے کے لئے مربوط حکمت طے کی ہے جس سے مثبت اثرات مرتب ہونگے اور بلدیہ کورنگی کی ذاتی آمدنی میں اضافہ ہوگا،بلدیہ کورنگی میں ترقی کی نئی راہیں متعین ہونگی جبکہ ملازمین کی تدفین کے لئے رکھے جانے والے 25 ہزار بھی اس سال سے وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین کو ملنا شروع ہوجائیں گے،میرا وعدہ ہے کہ اس دفعہ عمرے و حج کی مد میں رکھے جانے والے پیسوں سے ملازمین سعادت ضرور حاصل کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مالی سال 2023/22کے لئے6ارب 86 کروڑ 52لاکھ 6ہزار روپے کا بجٹ 11لاکھ 21ہزار 138روپے کی بچت کے ساتھ پیش کرنے کے موقع پر کیا،بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ اوزیڈ ٹی اور دیگر ذرائع سے 5ارب 78کروڑ81 لاکھ71 ہزار 138روپے ہے جبکہ اپنے ذرائع سے آمدنی کا تخمینہ 29کروڑ 94لاکھ 76ہزار روپے رکھا گیا ہے اس طرح مجموعی طور پر آمدنی کا تخمینہ 6ارب 8 کروڑ 76لاکھ 47ہزار 138روپے، اخراجات کا جو تخمینہ 6ارب8 کروڑ65لاکھ 26ہزار روپے ہے، تنخواہوں کی مد میں 4ارب 38کروڑ5 لاکھ 75 ہزار روپے مصارف سائر کی مد میں 65کروڑ 31لاکھ 61ہزار روپے، درستگی ومرمت کی مد میں 29کروڑ 32لاکھ 60ہزار روپے،ترقیاتی کاموں کی مد میں 75کروڑ 95لاکھ30ہزار روپے رکھے گئے ہیں اس طرح اخراجات کا مجموعی تخمینہ 6ارب 8کروڑ 65لاکھ 26ہزار روپے لگایا گیا ہے ، ملازمین کے حج و عمرے کی مد میں40لاکھ، بقایا جات کی مد میں 8 کروڑ 20لاکھ، ملازمین کے میڈیکل بلز کی مد میں ایک کروڑ 65لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔