ملک کی معیشت کا بیڑا غرق سود کی لعنت اور کرپشن نے کیا، ثروت اعجاز

July 04, 2022

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہےکہ حکومتی مہنگائی کے سبب غریب پر معاشی ظلم دیکھ کر فرعونیت بھی شرما گئی ہوگی،حکومت کی یہ کیسی معاشی پالیسیاں ہیں عوام سے دو وقت کا کھانہ بھی چھینا جارہا ہے،گیس،بجلی،پیٹرول کو مہنگا کرکے ہر ضرورت اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے،حکومتی سطح پرغریب کو روزگار کے مواقع دیئے جارہے نہ ہی کوئی ریلیف دیا جارہا ،ملک کو ترقی جانب لیجانا ہے تو پڑوس ممالک کی معاشی بہترپالیسیوں سے سیکھنا ہوگا،ملک کی معیشت کا بیڑا غرق سود کی لعنت اور کرپشن نے کیا ہے،حکمران سودختم کرسکے نہ ہی کرپشن پر قابوپایاجاسکا ہے، اپنی رہاش گاہ قادری ہاؤس پر سیاسی کمیٹی کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل دعوؤں سے نہیں عملی کام اور جدوجہد سے سنوارا جاسکتا ہے،نظام مصطفیؐ کانفاذ چاہتے ہیں اس کیلئے عوام کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔