پی ای سی ایچ ایس، کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی

July 04, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) فیروزآباد تھانے کی حدود پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹو شمسی سینٹر میں واقع کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی ،پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا،فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔