پی سی بی، آئندہ ماہ ہونیوالی پاکستان جونیئر لیگ کی تشہیری مہم میں تیزی

July 04, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئند ہ ماہ ہونے والی پاکستان جونیئرلیگ کی تشہیری مہم تیز کردی ہے۔اتوار کو جاری ہونے والے پرومو میں نوجوانوں کی دلچسپی کو رکھتے ہوئے بابر اعظم،حسن علی ،امام الحق اور نسیم شاہ کو ایکشن میں دکھایا گیا ہے۔پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ اس لیگ سے مستقبل کے سپر اسٹار ملیں گے اور نوجوانوں کو کہہ رہے کہ کیا آپ مستقبل میں سپر اسٹارز کی الیون میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان جاوید میاندادکو پاکستان جونیئر لیگ کا مینٹور جبکہ اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کو پی جے ایل کے ابتدائی ایڈیشن کے لیے ٹیموں کا مینٹورز مقرر کردیا ہے۔ پی جے ایل کا پہلا ایڈیشن رواں سال اکتوبرمیں کھیلا جائے گا۔