سینئر صحافی ایاز امیر پر حملہ قابل مذمت ہے، بی یو جے

July 04, 2022

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے سینئر صحافی ایاز امیر پر حملے کی مزمت کرتے ہوئے اس طرح کے حملوں کو آزادی صحافت پر قدغن قرار دیا۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر عرفان سعید اور جنرل سیکریٹری منظور احمد نے دنیا نیوز کے سینئر صحافی ایاز امیر پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا ہے۔ اس طرح کے حملے کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔ حکومت حملے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرے اور انہیں سخت سزا دی جائے۔ایاز امیر ایک معتبر اور سلجھے ہوئے صحافی ہیں۔اس طرح کے حملوں سے سچ کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔صحافیوں پر حملوں کی جتنی مزمت کی جائے وہ کم ہے۔ حکومت اس طرح کے حملے کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے تاکہ مستقبل میں صحافیوں کو اس طرح کے حملے نہ ہوں۔