پاک افغان سرحد ‘ مویشیوں پر کسٹم ڈیوٹی ختم کی جائے‘ جمعیت ن

July 04, 2022

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی ،سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ حقانی نے کہاہے کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے پاک افغان سرحد پر مال مویشی پرکسٹم ڈیوٹی ختم کی جائے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دونوں ممالک مالداروں کو رعایت دے کر اجازت دیں، مالداروں کے پورے سال کا انحصار مال مویشیوں پر ہے، پابندی اور کسٹم ڈیوٹی سے مالداروں کی حوصلہ شکنی ہو گی،انہوں نے کہا کہ پابندیوں اور کسٹم ڈیوٹی سے مال مویشیوں کی کمی ہے جس کے باعث قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے دگنی ہو چکی ہیں،بے تحاشا مہنگائی کی وجہ سے قربانی خریدنے کیلئے عوام پریشان ہیں، ایک طرف سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں تو دوسری طرف مویشیوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچنے سے خریداروں کی قوت خرید جواب دینے لگی ۔