ہم عمران خان کا گند سمیٹ رہےہیں،رانا مشہود

July 04, 2022

لاہور (آئی این پی ) مسلم لیگ کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ آج ہم عمران خان کا گند سمیٹ رہے ہیں ، ن لیگ کا پیغام خدمت کا ہے، 2018 تک پورے پاکستان کے اندر لاہور کی مثال دی جاتی تھی، پونے چار سال لٹیرے پاکستان کا پیسہ لوٹتے رہے اور شریف پر مودی کا یار ہے کہ الزام لگاتے رہے۔ حلقے کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کا خواب چکنا چوڑ کیا جبکہ اب انکے نمائندے امریکیوں کے پاں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ رانا مشہود احمد نے کہا کہ عمران خان کے دور میں اسرائیل وفد گیا جبکہ مہنگے ترین کا معاہدہ آئی ایم ایف سے بھی عمران خان نے کیا۔