سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے 22جولائی کی تاریخ مقررکرناخوش آئند،عبدالغفورراشد

July 04, 2022

لاہور(خبرنگار)نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کے سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے سپریم کورٹ کی طرف سے 22جولائی کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی تاریخ مقرر کرنے کا فیصلہ متفقہ اور قابل تعریف ہے۔فیصلے سے سیاسی استحکام پیدا ہوگا اور طویل سیاسی تماشا بھی اختتام کو پہنچے گا۔خوش آئند بات ہے کہ دونوں امیدواروں حمزہ شہبا ز اور چودھری پرویز الٰہی کی مشاورت سے تاریخ کا تعین کیا گیا ہے۔ اس وقت تک پی ٹی آئی کے تمام اعتراضات دور ہوچکے ہوں گے۔ 17 جولائی کو پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کا نتیجہ بھی آچکا ہوگا۔ جبکہ مخصوص نشستوں پر بھی عدالتی فیصلہ کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ ملک کی 60 فیصد آبادی کا صوبہ پنجاب طویل عرصے سے آئینی اور انتظامی بحران کا شکار تھا۔جو عدالتی فیصلے کی وجہ سے ختم ہوجائے انہوں نے زوردیا کہ دونوںاطراف مل جل کر سیاسی استحکام پیدا کریں ۔سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ہے۔