اسلام آباد ،نالوں کی صفائی کی ہدایات

July 04, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اتوار کو چھٹی کے روز ای الیون اور گولڑہ کے علاقے سے گزرنے والے نالوں کا دورہ کیا۔انہوں نے نالوں کی صفائی کے لئے جاری کاموں کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے نالوں کی صفائی اور چوڑائی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات کیں۔، ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ریسکیو کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جہاں عملہ ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔