مینجمنٹ کمیٹی سویلین ایمپلائز ہائوسنگ سوسائٹی کا الیکشن‘ ڈپٹی کمشنر کا دورہ

July 04, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) رجسٹرار کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام اتوار کو سویلین ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کا الیکشن ہوا۔ رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کر کے کارروائی کا جائزہ لیا۔ الیکشن کی سکیورٹی کیلئے رینجر اور اسلا م آباد پولیس بھی تعینات کی گئی تھی۔ امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے کلوز سرکٹ کیمرے کے ذریعے نگرانی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رجسٹرار آفس تمام سوسائٹیوں کی مینجمنٹ کمیٹیوں کے الیکشن جلد کرانے کیلئے کوشاں ہے۔