پیپلز بس سروس، ماڈل کالونی میں تجاوزات، مشکلات

July 04, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں حال ہی میں عوام کی سہولت کے لئےشروع کئے گئے پیپلز بس سروس روٹ ون کی بسوں کے لئے ماڈل کالونیمیں سڑک پر پتھارے ،ریڑھیوں اور دکانداروں کے باہر رکھے ہوئے سامان نے مشکلات پید اکرنا شروع کردیں ٹاور تاملیر ہالٹ اور پھر ماڈل موڑ تک گاڑیاں بغیر کسی رکاوٹ سفر کرتی ہیں لیکن ماڈل موڑ سے ماڈل کالونی اسٹیشن تک شاہراہ لیاقت علی خاں ایک کلو میٹر کےٹکڑےپر تجاوزات اور سڑک ٹوٹی ہوئی ہونے کے باعث بسوں کی رفتار انتہائی سست ہو جاتی ہے ماڈال کالونی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ اس بس سروس سے بہت زیادہ خوش ہیں خاص کر خواتین کو بہت زیادہ سہولت ملی ہےان کا کہنا تھا کہ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ بلدیہ کورنگی،علاقہ اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس تجاوزات کو کلیئر رکھتے لیکن ایسا دیکھنے میں نہیں آرہا علاقے کی عوام نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اطلاعات و وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہےخاص کر ایسے عناصر کے خلاف جو عوامی مفاد کے منصوبے کا نکام بنانا چاہتے ہیں۔