انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے تین کارندے سرغنہ سمیت گرفتار

July 05, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے انتہائی مطلوب ڈکیٹ گروہ کے تین کارندوں تحسین عرف گوڈا،شکیل پٹھان عرف شکیل سواتی اور طلحہ سواتی عرف طلحہ موٹا کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں سائٹ انڈسٹریل ایریا ،اورنگی ٹائون اور ناظم آباد میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ملزمان نے بینکوں اور اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو بھی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان نے سال 2022 میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی کیش وین کو بھی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،واقعہ کا مقدمہ تھانہ سائٹ بی میں درج ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق گروہ کا سرغنہ تحسین عرف گوڈا کئی خواتین کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنانے اور انکی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے میں بھی ملوث ہے ،ملزمان کے قبضے سے مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔