واشنگٹن، ٹرک کی ٹکر سے 2 افراد ہلاک

July 05, 2022

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ٹرک کے ٹکر سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ واشنگٹن کے شمال مشرقی علاقے مینیسوٹا ایونیو کی شاہراہ پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار کر 2افراد کوہلاک کر دیا انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ پر لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا پولیس نے ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔