فائرنگ سے نوجوان قتل

July 05, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں 26سالہ شخص کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق راول ٹاؤن گلی نمبر 31میں فضل الرحمٰن ولدمحمدرفیق سکنہ گرجاروڈ کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاراگیا۔پولیس کے مطابق ملزم حق نوازنے مقتول پر7فائرکئے جس سے وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔