کیپٹل پولیس کی تمام ایمرجنسی سروسز سیف سٹی میں سینٹرالائزڈ کر دی گئیں

July 05, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کیپٹل پولیس کی تمام ایمرجنسی سروسز کو سیف سٹی میں سینٹرالائزڈ کر دیا گیا جس کو پکار 15کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر خدمت کو یقینی بنانا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد کیپٹل پولیس کی تمام ایمرجنسی سروسز کو سیف سٹی میں یکجا کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ایک ہزار پولیس افسران و اہلکاروں پر مشتمل ایگل سکواڈ کو بھی اسکے ساتھ یکجا کیا گیا ہے جو بطور فرسٹ رسپانڈر کے طور پر کام کریگا۔ اب شہری کسی بھی ایمرجنسی میں پکار 15پر کال کرینگے تو قریب ترین ایگل سکواڈ فرسٹ رسپانڈر کے طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے گا‘ اسکے بعد تھانے کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر شکایت کنندہ کے تمام کوائف اور حالات نوٹ تحریر کر کے موقع پر ہی ایف آئی آر کا اندراج کریگا اور شکایت کنندہ کو اسکی کاپی فراہم کریگا۔