بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر سماعت شروع کی جائے،پیپلزپارٹی

July 05, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر،وقائع نگار خصوصی) پیپلزپارٹی نے ذولفقار بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ میں سماعت شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار کے ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم میں پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے شہزاد سعید چیمہ،چودھری اسلم گل ،خرم، لطیف کھوسہ،راجہ اسرار عباسی،آصف بٹ، میاں شاہد عباس اور خاور کھٹانہ کا کہنا تھا کہ عدم برداشت اور انتہا پسندی کو جنم دینے والی سوچ کو شکست دینے کی ضرورت ہے۔ غیر جمہوری عناصر کے پاس صرف الزام تراشی کا ہتھیار ہوتا ہے تاکہ جمہوری سوچ کو دبایا جائے۔ پیپلز لائرز فورم کے زیر پاکستان میں سیاسی استحکام کے عنوان سے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ ،پیپلزپارٹی لاہور کے صدر اسلم گل کا کہنا تھا کہ ذولفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے سیاسی استحکام کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے،جمہوری نظام کی آبیاری میں پیپلز پارٹی کا خون شامل ہے۔