سیکرٹری صحت کا ڈی جی نرسنگ آفس کا دورہ

July 05, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) سیکرٹری صحت علی جان خان نے ڈی جی نرسنگ آفس کا دورہ کیا۔ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون جہانگیر، ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر شاہد مگسی اور ڈی جی نرسنگ کوثر تسنیم نے استقبال کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر یونس اقبال اور کنٹرولر نرسنگ امتحانات عزرا بھی موجود تھے۔علی جان خان نے نرسنگ آفیسرز کے دفاتر میں جاکر انکی موجودگی کو چیک کیا۔سٹورروم، کمیٹی روم اور واش رومز میں صفائی اور تزئین وآرائش کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری صحت نے چھت پر پڑے سامان کو فوری اٹھانے کی ہدایت کی۔