• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال میں 4 ڈاکٹرز کی تعیناتی، ذمہ داریاں سنبھال لیں

لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے تین اور محکمہ صحت پنجاب میں ترقی پانے والے ایک ڈاکٹر کی پی جی ایم آئی، امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال میں تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے،جن میں ڈاکٹر غیاث الحسن (ایسوسی ایٹ پروفیسر آف گیسٹرو انٹرالوجی)، ڈاکٹر حافظ محمد فیصل ندیم (اسسٹنٹ پروفیسر آف پلمونالوجی)، ڈاکٹر طیبہ وسیم (اسسٹنٹ پروفیسر آف اینستھیزیا) اور ڈاکٹر محمد مقصود (اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن) شامل ہیں۔ مذکورہ ڈاکٹرز نے اپنے شعبہ جات کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجربہ کار اور باصلاحیت ڈاکٹرز کی شمولیت سے نہ صرف مریضوں کے علاج معالجے کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی ۔
لاہور سے مزید