• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے ایک ہزار سکولوں میں کھیلوں کے میدان تعمیر کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر کھیل و امورِ نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی مشترکہ صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پنجاب کے ایک ہزار سکولوں میں کھیلوں کے میدان تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ انٹر سکول مقابلہ جات کے مختلف مراحل میں انعقاد کیا جائے گا جس میں پنجاب بھر سے تقریباً پچیس لاکھ بچے حصہ لیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹر سکول مقابلہ جات کے مختلف مراحل میں پنجاب بھر سے تقریباً پچیس لاکھ بچے حصہ لیں گے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ یونین کونسل سطح پر کھیلوں کے گراؤنڈز تیار کیے جائیں گے تاکہ گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کو ابھرنے کے مواقع میسر آئیں ۔
لاہور سے مزید