لاہور( پ ر)سونا سینٹرنے ضلع ملتان اور وہاڑی کے کاشتکاروں کے لیے رمادہ ہوٹل ملتان میں قرعہ اندازی کے ذریعے جیتے گئے انعامات تقسیم کرنے کے لیے کسان کنونشن کا انعقاد کیا، ایک کامیاب تقریبِ تقسیمِ انعامات کا پروگرام’’سونا سے ہے کامیابی‘‘کاانعقاد کیا۔ یہ تقریب کسانوں کی معاونت اور سہولت کے لیے شروع کیے گئے فارمر انسینٹو پروگرام‘‘سونا سے ہے کامیابی’’کے سلسلے میں منعقد کی گئی سید علی قاسم گیلانی، رکن قومی اسمبلی اورممبر پارلیمانی کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ڈاکٹر راؤ آصف علی، وائس چانسلر میاں نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچرملتان نے کہا کہ سونا سینٹر کا نظام پائیدار زرعی طریقوں اور اے آئی پر مبنی مشاورتی خدمات کے ذریعے کاشتکاروں کی معاونت کر رہا ہے۔