لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین فائونڈرز گروپ شیخ ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنے کے لیے برآمدات بڑھانا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے، حکومت کو چاہیے کہ ایمرجنسی بنیادوں پر ایسے عملی اور دیرپا اقدامات کرے جن سے صنعتی اور برآمدی شعبے کو حقیقی ریلیف مل سکے۔