شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی شروع

July 05, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی ،گزشتہ روز میونسپل افسر ریگولیشن ملک اشفاق کی قیادت میں میٹروپولیٹن کارپوریشن ٹیم نے لودھی کالونی، رضا آباد ، سیوڑہ چوک دیگر مقامات پر غیر قانونی منڈیوں کیخلاف کارروائی کی اور غیر قانونی منڈیاں ختم کرادیں،اس موقع پر ملک اشفاق نے کہا کہ متعدد بار وارننگ کے باوجود شہری حدود میں غیر قانونی منڈی قائم کی جارہی تھیں،سخت کارروائی کرتے ہوئے تمبو، پھٹے وغیرہ ہٹا دیئے گئے ہیں جبکہ بیوپاریوں کو وارننگ بھی دی گئی ہے،کار سرکار میں مداخلت پر سختی سے نمٹا جائے گا،شہری حدود میں جانور بیچنے والوں کے مویشی ضبط کر لئے جائیں گے۔