پشاور‘ مسجد بلال ؓکی توسیع و تزئین پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا

July 05, 2022

پشاور (جنگ نیوز )محلہ کاکا جمعدار گھنٹہ گھرمیں واقع مسجدحضر ت بلال ؓکی توسیع وتزئین کے حوالے سے مسجد کمیٹی اوردکانداروں کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔اس حوالے سے مسجد کمیٹی کے چیئرمین حاجی حبیب اللہ نے کہا کہ دونوں دکانیں مسجد کی ملکیت ہیں پہلی دکان حجام کے پاس کرایہ پر تھی جوخالی کرچکا ہے جبکہ دوسری پر قابض نانبائی نے کمیٹی کے ممبران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے دکان خالی کرنے سے صاف انکارکردیا ہے ۔ مسجد کی توسیع اورتزئین پر پورا علاقہ متفق ہے اور اس کام میں کسی کی بے جامداخلت برداشت نہیں کی جائے گے۔ انہوںنے قبضہ کے حصول کیلئے ڈپٹی کمشنر پشاور کو باضاطہ طور پر تحریری درخواست جمع کرتے ہوئے اپیل کی کہ علاقہ میں نقص عمل کامسئلہ پیداہونے سے قبل معاملہ حل کرایاجائے اورمسجد بلال کی ملکیتی دکان کرایہ دار سے خالی کراکر مسجد کمیٹی کے حوالے کی جائے بصورت دیگر قابضین کے خلاف شدید احتجاج کیاجائیگا ۔