مئیر پشاور حج کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے

July 05, 2022

پشاور ( جنگ نیوز) مئیر پشاور حاجی زبیر علی حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے گزشتہ روز سعودی عرب روانہ ہو گئے ، گذشتہ روز انہوں نے حج روانگی سے قبل عوام اور کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے افسران اور سٹاف سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر سٹاف نے مئیر پشاور کو حج پر جانے سے قبل مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا اس دوران مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ وہ پاکستان کی سا لمیت اور استحکام کیلئے خصوصی د عائیںمانگیں گے۔