ڈاکٹرکو لوٹنے والا ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

July 05, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عید گاہ پولیس نے SIUT کے قریب مبینہ مقابلے میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہو گیا ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان ڈاکٹر سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ، پولس کی جوابی فائرنگ سےایک ڈاکو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں فرارہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی،اور اس کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس نے موقع سے ایک پستول ،ایمونیشن اورموبائل فونز بر آمد کر کے ہلاک ہونے والےڈاکو کی لاش سول اسپتال منتقل کردی۔