• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکشنل لیگ کے کارکن کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، سردار عبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نےفنکشنللیگ کے کارکن سعید نواز کے بہیمانہ قتل پر شدید اظہارِ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتول سعید نواز کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے،سندھ حکومت امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، کراچی کے شہریوں کو منشیات فروشوں اور ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، شہری اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں، جرائم پیشہ عناصر نت نئی وارداتوں میں مصروف ہیں،حکمران صرف نوٹس لینے کی خبریں جاری کرکے خود کو بری الذمہ سمجھتے ہیں، کراچی میں جرائم میں اضافے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید