کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے عمرے ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔مسافروں میں محمد مدثر اور ذیشان شامل ہیں۔مسافروں کا تعلق وہاڑی کے مختلف علاقوں سے ہے۔مسافر بین الاقوامی پرواز کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر محمد مدثر اور ذیشان نے گوجرانوالہ کے ایجنٹوں کی ملی بھگت سے عمرے کے ویزے حاصل کئے۔