• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی واٹر کارپوریشن کا بیسواں بورڈ اجلاس، اہم ایجنڈے کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا بیسواں بورڈ اجلاس جمعرات کو چیئرمین ومیئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں بارہ نکاتی ایجنڈے پر غور اور منظوری دی گئی ایجنڈے میں50 ایم جی ڈی سمندری پانی کو میٹھا کرنے کے منصوبے،قائداعظم مزار مینجمنٹ بورڈکو پانی کے بل سے مستثنیٰ کرنے پانی سپلائی میں اضافے اور ڈملوٹی سےڈی ایچ اے تک پانی لائن بچھانے کے لئے ایف ڈبلیو کے ساتھ کئے گئے معاہدےکی منظوری شامل تھی دیگر مدات کے ساتھ واٹر بورڈ کی زمینوں کوشارٹ ٹرم لیز پر دینے کا اہم معاملہ بھی بورڈ مین پیش کیا گیا اجلاس جس کا وقت دن ڈھائی بجے تھا تقریباًساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہا۔

ملک بھر سے سے مزید