پیرس(رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) پنجاب میں وائلڈ لائف جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، یورپی یونین کا خیر مقدم ،13ہزار 730 مقدمات،1507ملزمان کیخلاف ایف آئی آر ز ،22 کروڑ 98لاکھ روپےجرمانہ ،محکمہ جنگلی حیات کی بلاامتیاز کارروائیوں کو سراہا، مہاجر پرندوں اور قدرتی مسکن کے تحفظ پر زور، انٹرنیشنل وائلڈ لائف، تحفظِ جنگلی حیات یورپی یونین نے پنجاب میں مہاجر پرندوں اور جنگلی حیات کے تحفظ، غیر قانونی شکار، تجارت، اسمگلنگ اور جنگلی حیات پر ناجائز قبضے کے خلاف پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی سیکریٹری کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی اور ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) محمد وسیم کی سربراہی میں وائلڈلائف کرائمز کی بیخ کنی کی جانب سے بلاامتیاز جاری کارروائیاں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے سراہا ہے۔ادارے نے صوبائی محکمہ جنگلی حیات کی قیادت اور افسران کی جانب سے جنگلی حیات کے جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی جاری رپورٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، سال 2024ء سے اب تک صوبے بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار، تجارت، اسمگلنگ اور قبضے کے خلاف مجموعی طور پر 13 ہزار 730 مقدمات درج کیے گئے۔