کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے ٹاون چیئرمینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں صفائی ستھرائی کا نظام یونین کمیٹیوں اور ٹاؤنز کی سطح پر منتقل کیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھاری فنڈز فراہم کیے جانے کے باوجود کراچی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال تسلی بخش نہیں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز نے سیف الدین ایدووکیٹ کی قیادت میںایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، گھروں سے کچرا اٹھانے کے نظام، گلیوں کی صفائی، کچرا کنڈیوں اور ڈسٹ بنز کی صفائی، گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز (جی ٹی ایس) سے کچرے کی منتقلی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور شہر میں صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور مطالبات پیش کیے گئے۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سے بہتری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے۔